انگلینڈ سے ویمنز سیریز پاکستان کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔


Sports Reporter November 15, 2019
حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

BEIJING: انگلینڈ کے خلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 21 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ممکنہ پلیئرز میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید،جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

منتخب کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹرکراچی میں جاری رہے گا، قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا کے لیے روانہ ہوگا، جہاں پر انگلینڈ سے 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی ویمنز میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 20 د سمبرتک شیڈول ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔