شاہد خاقان عباسی صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج جیل منتقل
جیل حکام نے انھیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
ایل این جی کوٹہ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو صحت یابی کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو صحت یابی کے بعد جمعرات کے روز اسلام آباد کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جیل حکام نے انھیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
سابق وزیر اعظم نے عدالتی اجازت سے اپنے ذاتی خرچ سے مرضی کے ہسپتال اور ڈاکٹروں سے علاج کروایا، جیل ذرائع کے مطابق ان کا ہرنیہ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کی طعبیت میں خاصی بہتری آئی۔