حراستی مراکز کیس موجودہ دور کا اہم ترین مقدمہ ہےچیف جسٹس

پہلے فاٹا، پاٹا ایکٹ آرڈیننسز کا جائزہ لیں گے‘ زیرحراست افراد کا معاملہ آخر میں دیکھیں گے


حسنات ملک November 15, 2019
سماعت کے آغاز پر حکومت نے حراستی مراکز سے متعلق تفصیلات سر بمہر لفافے میں جمع کرادیں۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فاٹا، پاٹا ایکٹ آرڈیننسز اور حراستی مراکز کے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ حراستی مراکز میں قید افراد کا مقدمہ موجودہ دور کا اہم ترین اور سب سے بڑا آئینی مقدمہ ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، آغاز پر حکومت نے حراستی مراکز سے متعلق تفصیلات سر بمہر لفافے میں جمع کرائیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فوج کو 2008 میں کس مقصد کیلئے طلب کیا گیا؟ فوج طلب کرنے پر بھی قانون کے تحت ہی کام کر سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا فوج کو 2008 میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے بلایا گیا جبکہ حراستی مراکز 2011 میں بنائے گئے، جولائی 2015 میں بھی فوج کو طلب کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کیا قانون منظور کرنے سے پہلے کسی نے پڑھا نہیں؟ مسودے میں املا کی بہت غلطیاں ہیں، پہلے آرڈیننس کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینگے، زیرحراست افراد کا معاملہ آخر میں دیکھیں گے۔

اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ کروڑوں لوگوں کے تحفظ کیلئے چند افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے، مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں