نوابشاہ باراتیوں سے بھری وین الٹ گئی14افراد زخمی

حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں پیش آیا، زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں


Nama Nigar October 23, 2013
زخمیوں کو قاضی احمد اور نواب شاہ کے پی ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

باراتیوں سے بھری وین موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، 14 باراتی زخمی۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ اور قاضی احمد روڈ کے درمیان واقع جونا موری بس اسٹاپ پر موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار باراتیوں سے بھری ہوئی وین قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔



جس کے نتیجے میں وین میں سوار 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے جنھیں قاضی احمد اور نواب شاہ کے پی ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں