دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کا غیر قانونی استعمال
پولٹری فارموں، گوٹھوں نے کنکشن لے لیے، کراچی واٹر بورڈ کے افسران کی پراسرار خاموشی
دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر واٹر بورڈ کی بجلی کا غیر قانونی استعمال، جسکے باعث ادارے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
جبکہ اس ساری صورتحال پر مقامی افسران نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن سے منسلک اسٹاف کالونی میں گزشتہ کئی ماہ سے واٹر بورڈ کی بجلی کا غیر قانونی استعمال جاری ہے۔
اسٹاف کالونی کے نواح میں قائم نجی اداروں جن میں پولٹری فارمز، زرعی زمینوں، فارم ہائوس سمیت مقامی گوٹھوں کو بجلی کے کنکشن دیے گئے ہیں۔ بجلی کے اس غیر قانونی استعمال کے باعث واٹر بورڈ کو بجلی کے بل کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔