ایران میں ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک 21 زخمی

ٹریفک حادثہ 2 مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا


ویب ڈیسک November 15, 2019
ٹریفک حادثہ 2 مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ فوٹو : فائل

خاش قصبے کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریباً 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں