بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے طیارے پربجلی گرگئی

ایئرٹریفک کنٹرولرنے انتہائی مہارت سے حواس باختہ کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو بچایا


ویب ڈیسک November 15, 2019
کپتان نے ہنگامی بنیادوں پراے ٹی سی کو مدد کی کال دی، ذرائع ایوی ایشن: فوٹو: فائل

جے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز276 پاکستانی فضائی حدود میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سندھ کے علاقے چھورکے مقام پربھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز 276 آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔ پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ 38 ہزارفٹ بلندی پرتھا، آسمانی بجلی کی زد میں آکرطیارہ ایک دم کپتان سے بے قابوہو کر36 ہزارفٹ کی بلندی پرآگیا، کپتان نے ہنگامی بنیادوں پراے ٹی سی کومدد کی کال دی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے حواس باختہ کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے دیگر جہازوں سے بچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں