کراچی ٹارگٹڈ آپریشن لاکھو گروپ کے اہم ملزم سمیت 170 گرفتار

شہر میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری، گرفتار ملزمان میں متعدداشتہاری بھی شامل


Staff Reporter October 23, 2013
گینگ وار ملزمان وسیاسی کارکن بھی پکڑے گئے، بھاری اسلحہ، موبائل فون ودیگر سامان برآمد.فوٹو :ایکسپریس ۔فائل

پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں وصی اﷲ لاکھو گروپ کے اہم ملزم اوراشتہاریوں سمیت 170ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونزاور دیگرچھینا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 3ملزمان پرویز ، سلیم اور نادر کو فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقد رقم،موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔سائٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 90 موبائل فونزاور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ جیکسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ذوالفقارعلی کوگرفتار کر کے چھینی ہوئی رقم اورایک پستول برآمد کر لی ۔ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں61 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلاکوف ، 2 رپیٹر، 21پستول ،77 رائونڈ ایک جعلی پستول،3موبائل فون،2موٹرسائیکل ، پانی کی موٹر اورمنشیات برآمد کر لی گئی۔



ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں26 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں،ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں49 کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے11پستول ، 37رائونڈ،ایک ٹیکسی اور منشیات برآمد کر لی، ایس زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں5 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 پستول، 2 ریوالور،13رائونڈ ، ایک موبائل فون ، نقد رقم اورمنشیات برآمد کرلیں۔ دوسری جانب رینجرز نے بھٹائی کالونی ، کورنگی ، مدھو گوٹھ ،گلشن اقبال ، لیاری کھڈا مارکیٹ ، خدا کی بستی ،24 نمبر مارکیٹ بلدیہ ٹائون، نارتھ ناظم آباد ، گلشن ضیاء اورنگی، ملیر سعود آباد ، ، لانڈھی ، پہلوان گوٹھ ، جمشید روڈ ، برنس روڈ ، گلشن معمار ، کھڈی اسٹاپ کورنگی، ولیکا روڈ اور مزنل پمپ کے قریب اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران29 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں