امید ہے عدالت نوازشریف کی صحت کو مدنظر رکھ کر فیصلہ دیگی احسن اقبال
نوازشریف کی صحت کو سنگین ترین خطرات لاحق ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو سنگین ترین خطرات لاحق ہیں، امید ہے عدالت ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نوازشریف کو بیرون جانے کی مشروط اجازت غیرقانونی تھی، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وزارت داخلہ نے عدالت کا کام خود سنبھالا ہو، حکومت کے وزراء خود کہہ چکے ہیں کہ ووٹرز کو خوش کرنے کیلئے شرط رکھی گئی ہے، حکومت کا موقف سے واضح ہوگیا کہ وہ سیاست کھیلنا چاہتی ہے ، حکومت کی بنیاد نفرت اور انا پر ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کو سنگین ترین خطرات لاحق ہیں، اور ہم نے مجبور ہوکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے کل مقررکی ہے امید ہے عدالت نوازشریف کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔