غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کیلیے کراچی میں کرفیولگانے پرغور

فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،پائیدارامن کیلیے مختلف آپشنزموجودہیں،اعلیٰ پولیس افسر


Staff Reporter October 23, 2013
رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے کی مہم شروع کیے جانابھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔اے ایف پی / فائل

TOKYO: کراچی میں غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کے لیے حوالے سے کرفیولگا نے کا آپشن زیر غور ہے۔

کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ افسرنے ایکسپریس کو بتایاکہ پولیس اور رینجرز کی کوشش ہے کہ شہر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے یقینی بنایاجائے اوراس سلسلے میں سب سے اہم شہرمیں موجود غیر قانونی اسلحہ کا خاتمہ ضروری ہے،موجودہ حکومت کی جانب سے رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے کی مہم شروع کیے جانابھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔



تاہم حکومت سندھ کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی اسلحہ کی برآمد کے حوالے سے کئی آپشنززیر غورہیں،غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کے حوالے پولیس،رینجرز اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے نمائندے مشترکہ طورپرایک حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں اوراس ہی سلسلے میں پیرکوایک اعلیٰ اجلاس میں منعقد ہواتھا،پولیس اور رینجرز جہاں بہترسمجھے گی اورضرورت محسوس کرے گی اس ہی علاقے میں کرفیولگایا جا سکتاہے،حتمی طور پرشہر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |