پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ

عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مشکور ہیں، مشیر خزانہ


ویب ڈیسک November 15, 2019
عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کیلیے مشکور ہیں، مشیر خزانہ

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی بینک اور آئی ایف سی پاکستان کو ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے، معاہدے پر پاکستان اور عالمی بینک حکام کی جانب سے دستخط کردیے گئے۔

https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1195326155462713345

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہوا سے بجلی بنانے کے 6 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کردیے، یہ منصوبے 310 میگاواٹ کے ہیں جو کم لاگت کی بجلی پیدا کریں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مشکور ہیں، عالمی بینک، آئی ایم ایف ترقیاتی مقاصد پرعمل درآمد میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں