مکی آرتھر کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تیاریاں

ایگزیکٹیو کمیٹی ذمہ داریاں سونپنے پر متفق، کیوی فرنچائز سے معاہدہ خطرے میں پڑگیا


Sports Reporter November 16, 2019
ایگزیکٹیو کمیٹی ذمہ داریاں سونپنے پر متفق، کیوی فرنچائز سے معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے سری لنکا کیساتھ وابستہ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹ سری لنکا کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے ان کو ذمہ داریاں سونپنے پر اتفاق کرلیا ہے، اس وقت رمیش رتنائیکے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں، دسمبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے دوران مکی آرتھر ابتدائی طور پر کنسلٹنٹ کوچ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے، بعد ازاں عبوری کوچ کی جگہ ان کو مکمل اختیارات سونپ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کا تقرر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 تک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کا نیوزی لینڈ کی سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فرنچائزسینٹرل اسٹیج کیساتھ معاہدہ چند روز قبل ہی ہوا تھا، اگر کرکٹ سری لنکا نے ان کی خدمات حاصل کر لیں تو انھیں یہ کنٹریکٹ ختم کرنا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں