ٹیکس گوشوارے کیسے جمع کرائیں صارفین کے لیے وڈیوز جاری

ان ویڈیوز کی مدد سے ٹیکس گزار اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے نہایت آسانی سے خود ہی داخل کر سکتے ہیں۔


Numainda Express November 16, 2019
ان ویڈیوز کی مدد سے ٹیکس گزار اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے نہایت آسانی سے خود ہی داخل کر سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر مبنی وڈیوز جاری کر دی ہیں۔

ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلیے سالانہ گوشوارے داخل کرنے کے لیے 6 حصوں پر مشتمل وڈیوز تیار کی ہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کو گوشوارے داخل کرانے میں کوئی دقت نہ ہو۔

ایف بی آر کے فیٹ ونگ نے ان وڈیوز کو تیار کرایا ہے، جو ایف بی آر کی اردو اور انگریزی ویب سائٹ اور ایف بی آر کے تمام سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹس پر دستیاب ہیں، ویڈیوز میں ٹیکس گزاروں کو رجسٹریشن کرانے، تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی طرف سے گوشوارے داخل کرنے کے طریقہ ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ ، واجب الادا انکم ٹیکس کی ادائیگی اور ٹیکس ریفنڈ لینے کاطریقہ نہایت ہی سہل انداز میں بتایا گیا ہے۔

ان ویڈیوز کی مدد سے ٹیکس گزار اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے نہایت آسانی سے خود ہی داخل کر سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو عوام کی طرف سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں