ریلوے کے کرایوں میں 42 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور اورکراچی کے درمیان تیز گام اے سی سلیپر کا کرایہ5370روپے سے کم کرکے4ہزارروپے کردیا گیا


Numainda Express October 23, 2013
لاہورتا کراچی، کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کاکرایہ 1520روپے سے کم کرکے 1130 روپے ہوگیا۔فوٹو: فائل

ریلوے حکام نے ٹرینوں کے سیزن کرایوں میں7 سے42 فیصدتک کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ مسافروں کو یہ رعایت31دسمبر تک حاصل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اورکراچی کے درمیان تیز گام اے سی سلیپر کا کرایہ5370روپے سے کم کرکے4ہزارروپے،لاہورتا کراچی کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کاکرایہ 1520روپے سے کم کرکے 1130 روپے، راولپنڈی اورکراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ4780روپے سے کم کرکے 3400روپے، کراچی تا پشاور چلنے والی خیبرمیل کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5220روپے سے کم کرکے 3710روپے،خیبر میل کراچی تالاہور اے سی سلیپر 5370روپے سے کم کر کے 4 ہزارروپے، کراچی ایکسپریس کا کراچی اور لاہور کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 5370 روپے سے 4 ہزارروپے، تیزگام راولپنڈی تا کراچی اے سی سلیپر6300روپے سے کم کر کے 4700 روپے کردیا گیا ہے۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس کراچی کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 3500 روپے سے کم کر کے 3 ہزارروپے، فیصل آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس کے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 3270روپے سے کم کرکے 2760روپے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں