پنجاب میں تیتر کے شکار کی اجازت

شکار کے لیے خو دکا ر ہتھیاروں، ریپیٹرگن، گاڑی، جیپ کا استعمال قطعاً منع ہے


Numainda Express November 16, 2019
اعلامیے کے مطابق صوبہ پنجاب کی 40 تحصیلوں میں تیترکا شکارکیاجاسکتاہے۔ فوٹوفائل

ڈی جی وائلڈلائف لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے تیتر کے شکار کی اجازت کا سرکلرجاری کردیا جس کے بعد صوبے کی 40 تحصیلوں میں تیتر کا شکارکیاجاسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 15 نومبر2019 سے تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن مستند اسلحہ لائسنس، شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلا جاسکے گا۔ کالے، بھورے اور سی سی تیتر کی بیگ لمٹ پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ (ترمیم شدہ) ایکٹ 2007 کے شیڈول ون کے مطابق ہوگی۔ شکار کے لیے خو دکا ر ہتھیاروں، ریپیٹرگن، گاڑی، جیپ کا استعمال قطعاً منع ہے۔

وائلڈلائف سینگچوریز، نیشنل پارکس اورمخصوص علاقے جنہیں ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے وہاں ہر طرح کے شکار کی ممانعت ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے جاری کردہ سرکلر میں محکمہ کے تمام ریجنل و ضلعی افسران کو شکار کے لیے ممنوع قرار دیئے گئے علاقوں پر کڑی نگاہ رکھنے اور جاری کردہ احکامات پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب شکاریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔