بھارتی فوج کی چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں

چناب رینجرز نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

سرحد پر کشیدگی کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

TANDO ADAM:
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں جب کہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم چناب رینجرز نے فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ سرحد پر کشیدگی کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کی مختلف چوکیوں اور سرحد سے ملحقہ آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرچکی ہے، جس سے اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
Load Next Story