محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے نجم سیٹھی

جنوری میں اینٹی کرپشن قوانین کا جائزہ لینے اور قوانین پرنظرثانی کے بعد عامر سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، نجم سیٹھی


ویب ڈیسک October 23, 2013
جنوری میں اینٹی کرپشن قوانین کا جائزہ لینے اور قوانین پرنظرثانی کے بعد عامر سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، نجم سیٹھی. فوٹو ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوری میں اینٹی کرپشن قوانین کا جائزہ لینے اور قوانین پرنظرثانی کے بعد عامر سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ان کو دی جانے والی سزا بہت سخت ہے، عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے، ورنہ سزاکا مقصد فوت ہوجائے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کا مذاق اڑانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، پی سی بی کے 30 فیصد ووٹوں کے کیسزعدالتوں میں چل رہے ہیں، اسلام آبادہائی کورٹ بورڈ کے الیکشن کرانے کا حکم نہیں دے سکتی، عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے، ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ بھی جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے صدرصدمے کی حالت میں ہیں، سیریزجیت گئے تو 2016 سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت آسان ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں