عبدالرشید غازی قتل کیس پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

کچھ تحریری مواد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وقت دیا جائے، وکیل درخواست گزار


ویب ڈیسک October 23, 2013
کچھ تحریری مواد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وقت دیا جائے، وکیل درخواست گزار. فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج واجد علی خان نے مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے نئے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ وہ کچھ تحریری مواد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے درخواست ضمانت ان کے وکیل الیاس صدیقی نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر کی اس کیس میں گرفتاری بلاجواز ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |