وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکیج پر تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہوا وسیم اختر

وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، وسیم اختر


ویب ڈیسک November 16, 2019
کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، میئر کراچی فوٹو: فائل

MANCHESTER: میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے وزیراعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے، حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیے،تنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم نے کراچی کے لئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |