کوئٹہ اے این پی کے سابق صوبائی صدر کو اغوا کرلیا گیا

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک October 23, 2013
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو نامعلوم مسلح افراد نے موتی رام روڈ کے علاقے سے اغوا کیا، نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے ڈرائیور کے مطابق سفیر کلر کی گاڑی میں سوار 3 مسلح افراد نے زبردستی انہیں روکا اور ارباب عبدالظاہر کاسی اغوا کرکے لے گئے، تاہم واقعے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ سے اغوا ہونےوالے یہ دوسری اہم شخصیت ہیں، اے این پی کے سابق صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی سے پہلے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو بھی اغوا کیا گیا، جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |