لاہور ہائی کورٹ کے جج کی شریف خاندان کے خلاف مقدمات سننے سے معذرت

ماضی میں شریف خاندان کا وکیل رہ چکا ہوں اس لئے مناسب ہے کہ دوسرا بینچ مقدمات کی سماعت کرے، جسٹس عابد عزیز


ویب ڈیسک October 23, 2013
اخلاقی طور پر شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی پیروی نہیں کرسکتا، جسٹس عابد عزیز ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عابد عزیز نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلٰی شہباز شریف اور ان کے دیگر اہل خانہ کے خلاف قرضوں کی عدم واپسی اور مبینہ طور پر ٹیکسوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو بینچ میں شامل فاضل جج جسٹس عابد عزیز نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں وہ شریف خاندان کے خلاف دائر مقدمات کی پیروی کرتے رہے ہیں اس لئے مناسب ہے کہ کوئی دوسرا بینچ مقدمات کی سماعت کرے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں