بھارتی شہر پونے میں 5 روپے کی خاطر دوست نے دوست کو قتل کردیا

رشی کیش نے اپنے دوست سے 5 روپے کا مطالبہ کیا تو دوست نے طیش میں آکر اسے کرسیوں اورچھریوں کے وار کرکے قتل کرڈالا


ویب ڈیسک October 23, 2013
اسکول کی انتظامیہ بروقت اقدامات کرکے صورت حال پر قابو پاسکتی تھی اور ہمارے بیٹے کو بچایا جاسکتا تھا، والدین کا موقف۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت میں نوجوان طالب علم نے قرض کے طور پر دیئے 5 روپے واپس مانگنے پر اپنے دوست کو قتل کر ڈالا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں گیارہویں جماعت کے طالب علم رشی کیش بالو نے اپنے دوست کو فیس کی ادائیگی کے لئے 15 روپے قرض دیا تھا جس میں 10 روپے اسے واپس مل گئے لیکن اس کا دوست وقت مقررہ پر بقیہ 5 روپے ادا نہ کرسکا، رشی کیش نے قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس کے مقروض دوست نے اسے کرسیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا اس پر بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے رشی کیشن پر پے درپے چھریوں کے کئی وار بھی کئے۔

مقتول رشی کیش کے والدین نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہدار اسکول کی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ بروقت اقدامات کرکے صورت حال پر قابو پاسکتی تھی اور ان کے بیٹے کو بچایا جاسکتا تھا اس لئے پولیس سب سے پہلے اسکول انتظامیہ پر لاپرواہی کا مقدمہ درج کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں