امریکی پالیسیوں پر تنقید کرنا جرم بن گیا وائٹ ہاؤس کا سینئرعہدیدار نوکری سے برطرف

جوفی جوزف کو ٹویٹر پر وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر تنقید اور انتظامیہ کی توہین کرنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کیاگیا


ویب ڈیسک October 23, 2013
جوفی جوزف نے دو سال کے دوران 2 ہزار سے زائد تنقیدی ٹوئٹس کیں جب کہ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر عہدیدار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر عہدیدار 40 سالہ جوفی جوزف کو 2 سال تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر تنقید، انتظامیہ کی توہین اور داخلی معاملات کو آشکار کے الزام میں نوکری سے فارغ کیا گیا ہے اس دوران جوفی جوزف نے 2 ہزار سے تنقیدی ٹوئٹس کیں۔

جوفی جوزف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن مشرق وسطیٰ میں صرف چند پالیسیوں پر کام کررہی تھیں لیکن وہ اس میں بھی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے متعدد ٹویٹر پیغامات میں امریکی حکمران جماعت پر تنقید جب کہ اپوزیشن جماعت ریپلکن کی حمایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں