خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاورمیں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا
صابرہ کی 2003 میں شادی ہوئی اور اس کے پہلے سے 2 بچے ہیں جب کہ بیک وقت 5بچوں کی پیدائش سے اب وہ 7بچوں کی ماں بن گئی
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اوربچوں کی صحت بہتر ہے۔
مالاکنڈ درگئی کی رہائشی صابرہ 19 اکتوبر کوخیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل ہوئی اور 23 اکتوبر کو خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، خاتون اورپانچوں بچوں کی صحت بہترہے، مالاکنڈ درگئی کی صابرہ کی 2003 میں شادی ہوئی تھی اور اس کے پہلے سے 2 بچے ہیں، بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش پر والدین کے ساتھ ساتھ خاندان کے تمام افراد بے حد خوش ہیں۔