بھارت نے ایل او سی پر اضافی افواج بھیجنے کے ساتھ اسے مزید جارحیت کا حکم دیدیا
رواں برس بھارت کیجانب سےایل اوسی کی180سے زائدخلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں جس میں کئی فوجی جوان اورمعصوم شہری شہیدہوچکے ہیں
ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری کی مثال پر عمل کرتے ہوئے بھارت نے لائن آف کنٹرول اپنی افواج کو پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کا حکم دے دیا ہے۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پرمزید فوجی کمک بھیجی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مبینہ گولا باری اورفائرنگ کا جواب دیا جا سکے، سشیل کمار شندے نے وہی پرانا راگ الاپتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کے حل کے حوالے سے پیش کی جانے والی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ایک بار پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیا ۔
واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی 180 بار سے زائد خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں متعدد پاکستانی فوجی جوان اورمعصوم شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی گولا باری سے مقامی آبادی کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔