تھائی لینڈ میں بدھ یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک 16 زخمی

بدھ یاتریوں کی بس مذہبی تہوار سے واپس آ رہی تھی کہ شمالی تھائی لینڈ میں گہری کھائی میں گر گئی، پولیس حکام


AFP October 23, 2013
بدھ یاتریوں کی بس مذہبی تہوار سے واپس آ رہی تھی کہ شمالی تھائی لینڈ میں گہری کھائی میں گر گئی، پولیس حکام فوٹو؛ اے ایف پی/فائل

لاہور: تھائی لینڈ کے شمال میں بدھ یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ مت یاتریوں کی بس مذہبی تہوار سے واپس آ رہی تھی کہ شمالی تھائی لینڈ میں گہری کھائی میں گر گئی جس سے 20 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے اس موقع پر ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں