شہریوں کواغوا کر کے تاوان لینے والا نقلی پولیس اہلکار گرفتار
ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، گاڑی ،پولیس کارڈ ، ہتھکڑی اور دیگر سامان برآمدکرلیا گیا
کورنگی میں جعلی پولیس راج کے دوران جعلی انسپکٹر جعلی نمبر پلیٹ لگی کار میں سوار ہو کر کئی افراد کو مختصر مدت کے لیے اغوا کرکے تاوان وصول کرتا رہا۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ ذاکر نے بتایا کہ پولیس نے انسپکٹر کی جعلی وردی میں ملبوس ملزم محمد اسلم اور اس کے ڈرائیور زبیر کو گرفتار کر کے اسلحہ ، گاڑی ، نمبر پلیٹیں ، پولیس کارڈ ، کیپ ، ہتھکڑی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
انھوں نے بتایا پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی میں واقع کلینک میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹر عمران کو جعلی ڈگری کا الزام لگا کر زبردستی اپنے ہمراہ گاڑی میں لے جانے کی کوشش کررہا ہے جس پر ڈاکٹر نے اسے اپنے کلینک میں لے جا کر نہ صرف اپنی ڈگری بتائی بلکہ پولیس کو بھی آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ زمان ٹاؤن پولیس نے انسپکٹر کی جعلی وردی میں ملبوس معطل پولیس افسر کے خلاف ڈاکٹر عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر 3 شہریوں کی جانب سے ملزم کو شناخت کرنے کے بعد اس کے خلاف علیحدہ علیحدہ 3 مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں جس میں اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور سنگین نتائج کی دھمکی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے دریں اثنا گرفتار جعلی انسپکٹر محمد اسلم کے خلاف کورنگی صنتعی ایریا پولیس نے بھی مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا رانا حسیب نے بتایا کہ مدعی مقدمہ لیئق احمد کا کہنا ہے کہ 13 نومبر کو کورنگی ڈھائی نمبر پی این ٹی کالونی میں واقع میڈیکوز اینڈ جنرل اسٹور سے اس کے بہنوئی جبار کو جعلی پولیس افسر نے خود کو سی آئی اے کا افسر ظاہر کر کے اپنے ساتھ گاڑی بیٹھایا اور اغوا کر کے فرار ہوگیا بعدازاں میرے بہنوئی کے لیکر شارع فیصل پہنچے جہاں سے انھوں نے مجھے وہاں پر بلایا اور 15 ہزار روپے تاوان کی رقم وصول کی جبکہ بہنوئی سے اسلحے کے زور پر پہلے ہی 10 ہزار روپے لے چکے تھے بعدازاں ملزمان نے مجھے اور میرے بہنوئی کو شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ کے قریب اتر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسکی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے حوالے کر دی۔
ملزم نے مختصر مدت کیلیے اغوا کے دوران کئی میڈیکل اسٹور سے دکانداروں کو مبینہ طور اغوا کر کے تاوان وصول کیا تھا جبکہ ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ معطل سب انسپکٹر ہے جو الفلاح تھانے سے معطلی کے بعد ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔
زمان ٹاؤن تھانے میں ڈاکٹر عمران کی مدعیت میں درج کیے جانیوالے مقدمہ میں ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7-ATA بھی لگائی گئی ہے۔