وزیراعظم نوازشریف کی جو بائیڈن سے ملاقات تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

امریکا توانائی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، امریکی نائب صدر


ویب ڈیسک October 23, 2013
وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سمیت دوطرفہ معاملات زیر غور آئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ناشتے کی میز پرملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سمیت دوطرفہ معاملات زیر غور آئے، امریکی نائب صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کی قربانیوں اور کردار کو سراہا، ملاقات میں دونوں سربراہان کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا توانائی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے کردار کوسراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرتا رہےگا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں اور اس سلسلے میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں