خواتین اساتذہ کا بھرتی ٹیسٹ مرد گارڈز کی جانب سے تلاشی پر اہل خانہ کا احتجاج

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مردان چارسدہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا


ویب ڈیسک November 17, 2019
احتجاج کے دوران مظاہرین نے مردان روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے ایک ٹیسٹ میں مرد سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے خواتین امیدواروں کی تلاشی پر اہل خانہ نے احتجاجاً مردان چارسدہ روڈ بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف ٹی ایس (فیئر ٹیسٹنگ سروس) کے تحت نجی اسکول میں ٹیسٹ شروع ہونے والے، خواتین امیدواروں نے وقت پر پہنچ کر اندر داخل ہونا چاہا تو گیٹ پر موجود اسکول کے نجی گارڈز نے ان کی تلاشی لینا چاہی جس پر خواتین امیدواروں کے ساتھ آئے اہل خانہ بپھر گئے اور انہوں ںے احتجاج کرتے ہوئے مردان چارسدہ روڈ بند کردی۔

روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور پولیس بھی پہنچ گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں ہماری خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے صرف خواتین گارڈز ہی ہماری خواتین کی تلاشی لے سکتی ہیں اور کسی مرد کو حق نہیں کہ وہ ہماری خواتین کی تلاشی لے۔

والدین کے احتجاج پر اسکول انتظامیہ نے نجی گارڈز کو ہٹالیا بعدازاں بھرتی کا ٹیسٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں