حصص مارکیٹ میں تیزی برقرار مزید117پوائنٹس کا اضافہ

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے پاکستانی معیشت پرمثبت اثرات نے سرمایہ کاروں کےحوصلے بلند کیےہیں، ماہرین اسٹاک


Business Reporter October 23, 2013
تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں مزید 32 ارب64 کروڑ68 لاکھ47 ہزار687 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

ISLAMABAD: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری برقرار رہنے کے سبب بدھ کو بھی تیزی کا رحجان غالب رہا۔

جس سے انڈیکس کی22300 کی حد بھی بحال ہوگئی، تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں مزید 32 ارب64 کروڑ68 لاکھ47 ہزار687 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات نے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں اور مختلف معاشی بحرانوں سے چھٹکارے کی امید پر وہ کیپٹل مارکیٹ میں زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ 2 لاکھ7 ہزار339 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔



لیکن اس انخلا کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ کاروبار کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے95 لاکھ64 ہزار336 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ63 ہزار103 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 116.86 پوائنٹس کے اضافے سے22347.29 ہوگیا ۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 99.53 پوائنٹس کے اضافے سے16946.78 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 38143.61 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت11.11 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ86 لاکھ53 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار331 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں155 کے بھاؤ میں اضافہ، 149 کے داموں میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں