پاکستان اور جاپان میں جدید موٹر سائیکلوں کی تیاری کیلیے معاہدے پر دستخط
حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب اور ملکی صنعت کی ترقی کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔، محمدزبیر
ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل موٹر سائیکلوں کی تیاری کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار اور جاپان کی کمپنی یاماہا کے درمیان موٹر سائیکل سازی کا پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
معاہدے پر پاکستان کی طرف سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکریٹری شفقت نغمی نے جبکہ جاپان کی طرف سے یاماہا کمپنی کے نمائندے یاسوشی نے دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سرمایہ کاری بورڈ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب اور ملکی صنعت کی ترقی کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعت کو موجودہ حکومت کی نئی پالیسی سے فوائد حاصل کرنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یاماہا کمپنی کی طرف سے نئے پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف ملکی صنعت ترقی کریگی بلکہ دیگر معروف کمپنیوں کی بھی پاکستان میں حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین بی اوآئی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔