این آئی پی صنعتی زونرمیں کیپٹوپاورپلانٹس لگانے کی ہدایت
وفاقی وزیرصنعت کاکورنگی کریک انڈسٹریل پارک کادورہ،کام کی رفتارپر اظہار اطمینان
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ملک بھر میں نیشنل انڈسٹریل پارکس کے صنعتی زونز میں کیپٹو پاور پلانٹس کی تنصیب کی ہدایت دی ہے۔
گزشتہ روز نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر سایہ منصوبے کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے منصوبے کی تکمیل کی رفتار پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے سی ای او محسن سید کو این آئی پی کے تحت تعمیر کیے جانے والے تمام صنعتی زونز میں کیپٹو پاور پلانٹس کی تنصیب لازمی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام صنعتکار لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قلت کا شکار ہیں جس نے سرمایہ کاری کی راہیں مسدود کردی ہیں اور اب صرف بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ہی صنعتکاروں کو نئی صنعتیں لگانے کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے، صنعتی زونز میں دیگر یوٹیلیٹیز یعنی پانی و گیس وغیرہ کی بھی چوبیس گھنٹے فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے اس موقع پر نیشنل انڈسٹریل پارکس کے بورڈ کی جانب سے کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کے لیے منظور کیے گئے 48میگا واٹ کے کیپٹو پاور پلانٹ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر نیشنل انڈسٹریل پارکس کے سی ای او محسن سید نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورنگی کریک انڈسٹریل پارک میں 5 کمپنیوں کی جانب سے تعمیراتی کام جاری ہے، 2 کمپنیوں نے تعمیراتی کام کے آغاز کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
جبکہ 13کمپنیوں کی درخواستیں منظوری کے لیے زیر غور ہیں۔ محسن سید نے بتایا کہ 2014تک کورنگی کریک انڈسٹریل پارک میں20مینوفیکچرنگ پلانٹس کام شروع کردینگے جس سے 1500 براہ راست اور 12ہزار بالواسطہ آسامیاں پید اہونگی۔ محس سید کا کہنا تھا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک ملک کے تمام بڑے شہروں میں صنعتی زونز قائم کرنا چاہتی ہے جبکہ ہم نے مجوزہ گوادر تا خنجراب ریلوے لائن کے ساتھ ہر 200کلومیٹر کے فاصلے پر بھی صنعتی زونز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔