آرام کے دوران انتہائی خودغرض ہوجاتی ہوں ودیا بالن

خاندان سے گفتگو کرنا یا اپنی ڈائری لکھنا بھی پسند نہیں کرتی, اداکارہ


Showbiz Desk October 24, 2013
اگلے برس 2 فلمیں ’’شادی کے سائیڈ ایفکٹس‘‘ اور ’’بوبی جاسوس‘‘ سینما گھروں کی زینت بنیں گی، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی زیادہ تر اداکارائیں فلم کی شوٹنگز کے دوران اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں انتہائی انہماک سے کام کرتی ہیں کہ انھیں خود کے لیے بھی وقت نہیں ملتا لیکن ودیا بالن کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔

وہ عام طورپرفلم کی شوٹنگز اور تشہیر ی مہم میں شامل رہتی ہیں ۔ جب کہ آرام کے وقت وہ صرف آرام کرتی ہیں ان کا کہناہے یہ میرا وقت ہے اور میں اس سلسلہ میں انتہائی خود غرض ہوں ۔ایک انٹرویو کے دوران ودیا کا کہناہے میں کام کے دوران اپنے وقت کے بارے میں انتہائی خود غرض ہوجاتی ہوں اور ہر رات سونے سے پہلے کہتی ہوں کہ یہ میرا وقت ہے ۔اس وقت میں اپنے خاندان سے گفتگو کرنا یا اپنی ڈائری لکھنا بھی پسند نہیں کرتی اور نہ ہی اس وقت میں میوزک سنتی ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے مجھھے راحت اور سکون ملتا ہے ۔ 35 سالہ اداکارہ نے اپنی آنیوالی فلموں کے متعلق سوال پر بتایا کی میں اس وقت فلم ساز ایکتا کپور کی فلم '' شادی کے سائیڈ ایفکٹس میں مرکزی کردار اداکررہی ہوں اس فلم میں میرے ساتھ فرحان اختر ہیرو کے رول میں ہیں فلم کی ہدایات شیکت چوہدری(Saket Chaudhary ) دے رہے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں میں ہری ہرن (Hariharan) ویر داس ، رام کپور اور گوتمی کپور شامل ہیں۔

اس فلم کو آئندہ برس ویلنٹائن ڈے پر 14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا ادکارہ کا کہناہے کہ میں اس فلم کے لیے اپنا وزن بھی کم کررہی ہوں کیونکہ فلم ''گھن چکر '' میں پنجابی بیوی کاکردار ادا کرنے کے لیے مجھے اپنا وزن بڑھانا پڑا تھا اس فلم میں میرے شوہر کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلمساز نے وزن کم کرنے کے لیے نہیں کہا اس کے باوجود میں جانتی ہیں کہ وزن کم کرنا اس کردرار کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔اور میں ایسا کررہی ہوں۔ودیا نے بتایا کہ ''شادی کے سائیڈ ایفکٹس'' کے علاوہ میں اداکارہ و پروڈیوسر دیا مرزا اور ساحل سنگھا کی فلم فلم ''بوبی جاسوس'' میں خاتون جاسوس کا کردار کررہی ہوں ۔ اس فلم کی ہدایات سانیکتا چاولہ دے رہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی سمیر شیخ نے تحریر کی ہے ودیا بالن کا فلم میں اپنے کردار کے متعلق کہنا ہے کہ خاتون جاسوس کا کردار میرے لیے خاصا دلچسپ ہے۔



''بوبی جاسوس'' میں مرکزی کردار کے لیے ودیا بالن کے انتخاب کے متعلق بالی ووڈ اداکارہ و فلم پروڈیوسر دیا مرزا کاکہنا ہے کہ فلم بوبی جاسوس میں مرکزی کردار کے لیے ودیا بالن سے بہتر انتخاب کوئی ہوہی نہیں سکتا ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے اس فیصلے پر اعتماد ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہے اور میرے خیال میں ودیا سے زیادہ کوئی بھی ادکارہ اس کردار سے انصاف نہیں کرسکتی۔ اطلاعات کے مطابق ودیا بالن ہدایتکار شوجت سرکار کی نئی فلم میں امیتابھ بچن کی بیٹی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی اس فلم میں وہ ایسی بیٹی کا کردار کررہی ہیں جو اپنی پسند کی شادی کرلیتی ہے جس کے بعد باپ بیٹی میں دوریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور دونوں میں تمام رشتے ناطے ختم ہوکر رہ جاتے ہیں۔ادکارہ کے مطاقب وہ فلم ''پا'' میں بگ بی کے ساتھ کام کر چکی ہیں اس فلم میں میر اکردار ان کی والدہ کا تھا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا ہے اب شوجت سرکا رکی نئی فلم میں ان کی بیٹی کا کردار بھی یادگار ہوگا ۔ادکارہ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن لیجنڈ اداکار ہیں،میں نے ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے ۔فلم پا میں جس طرح ان کی والدہ کا کردا کاکرکے شائقین سے داد حاصل کی تھی اسی طرح نئی فلم میں ان کی بیٹی کا کردار بھی یادگار بنادوں گی ۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 1978کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکد میں پیدا ہونے والی 35سالہ ادکارہ نے 16برس کی عمر میں بنگالی اور ہندی فلموں میں کام کرکے اپنے شوبزکیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1995 میں سٹ کام ''ہم پانچ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔بطور ماڈل ودیا نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔2000کے دوران اداکارہ نے کئی ٹوی وی کمرشلز اور فیشن شوز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوایااس عرصہ کے دوران اس نے کئی میوزک ویڈیوز کے لیے بھی پرفارم کیا۔ 2003میں بنگالی ڈرامہ ''بھالوٹھیکو''میں کام کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔2005 میں فلم پرینیتا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے فلم فئیر ایوارڈ حاسل کیا۔

2006 میں ادکارہ کی سنجے دت کے ساتھ فلم لگے رہو منا بھئی نے بھارتی سلور اسکرین پر اپنی دھوم مچائی 2007 میں فلم ''گرو''، ''سلام عشق '' ، '' ایک لاوا'' ، ''ہائے بے بی '' اور اوم شانتی اوم '' سینما گھروں کی زینت بنیں 2008 میں اداکارہ نے سپر ہٹ فلم ''ہلہ بول'' اور ''قسمت کنکنش ''میں اپنی ادکاری کی دھوم مچائی 2009 میں فلم پا میں امیتابھ بچنی کی والدہ کے کردار میں نمودار ہوئیں ۔2010 میں اداکارہ نے فلم ''عشقیہ'' میں اپنی بہترین اداکاری سے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا ۔ 2011 کے دوران 5فلموں '' نوون کیلڈ جیسکا '' ارمی ''' ''تھینک یو'' '' دم مارودم '' اور ''دی ڈرٹی پکچر'' میں جلوہ گر ہوئیں اور دی ڈرٹی پکچر سے بہتر اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا ۔2012 میں فلم ''کہانی '' میں کام کیا جب کہ فلم ''فراری کی سواری '' میں ایک گانے پر اپنے رقص کے جوہر دکھائے ۔2013 میں فلم '' بمبے ٹاکیز'' اور ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ ''کے گانو پر پرفارم کیا اسی برس کے دوران اداکارہ کی فلم گھن چکر سینما گھروں کی زینت بنی جس میں اس کی اداکاری کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ ودیا بالن نے اینیمیشن فلم مہا بھارت میں دروپتی کے کردار کیلیے اپنی آواز بھی ریکارڈ کرارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں