شوہر سے علیحدگی کے بعد بکھر کررہ گئی تھی کیٹی پیری

یقین نہیں تھا کہ رسل مجھے چھوڑ سکتا ہے، اداکارہ


APP October 24, 2013
اب تمام توجہ گلوکاری پر مرکوز ہے، کیٹی پیری۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ گلوکارہ کیٹی پیری جن کی شادی 2011 میں اداکار رسل برانڈ سے ہونی تھی اور شادی کے ایک سال بعد 2012 میں طلاق بھی ہوگئی تھی نے کہا ہے کہ اداکار رسل برانڈ سے علیحدگی کے بعد وہ بکھر سی گئی تھیں ۔

خود کواداس سا اور اکیلا پن محسوس کرتی تھیں ۔کئی کئی دن بستر سے اترنے اور کچھ کرنے کو دل نہیں کرتا تھا اس دوران وہ کئی بار خیالوں میں کھوئے رہنے کے سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئیں۔



ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ غم زدہ تھی کیونکہ مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ رسل برانڈ مجھے چھوڑ سکتا ہے ۔ اب بڑی مشکلوں سے انھوں نے خود کو سنبھالا ہے اور اپنی تمام توجہ گلوکاری کی طرف دے رہی ہوں ۔گلوکارہ نے کہا کہ میں جلد ہی اپنی نئی البم ریلیز کروں گے جو مداحوںکو پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں