بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں فردوس عاشق

بھارتی ریٹائرڈجنرل کی کشمیری خواتین سے زیادتی کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں،معاون خصوصی


ویب ڈیسک November 18, 2019
کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کاناقابل فراموش باب ہیں،معاون خصوصی فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین سے زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت درعمل کا اظہار کرے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوؤں کی کھلی تردید ہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔ اپنی کشمیری ماؤں اوربہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جد وجہد آزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |