پاکستانی فنکاروں کا بھارتی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ہے اکشے
پاکستانی اداکاروں کےڈائیلاگزجاندار ہوتے ہیں، وہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا ہُنر جانتے ہیں، بالی ووڈ اداکار
بالی وڈ کے معروف اداکاراکشے کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والے پاکستانی فنکاروں نے فلموںکی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
ان کے ڈائیلاگ بہت جاندارہوتے ہیں اوروہ کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کا ہُنرخوب جانتے ہیں۔ جہاں تک بات گلوکاروںکی ہے توبالی وڈ کے مقبول ترین گیتوں میں پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گیتوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی وجہ سے فلموں کو زبردست کامیابی ملی اوربزنس میں بھی کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ پاکستانی کامیڈین عمرشریف نے ہمیشہ ہی بہت متاثر کیا ہے ان کی ٹائمنگ کمال کی ہے اورمیرے نزدیک ان جیسا کامیڈین پاکستان اوربھارت میں دوسرا کوئی نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار اکشے کمار نے پاکستان میں اپنی نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم ''باس '' کے حوالے سے کیے گئے انٹرویو کے جواب دیتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ''باس '' کوبھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں بے حد اچھا رسپانس ملا ہے۔ جہاں تک بات میری ایکٹنگ کی ہے تومیں اپنی عمر سے کم کے رول ادا کرتاہوں جس کے لیے خاصی محنت درکارہوتی ہے۔ میری عمراس وقت چالیس برس سے زائد ہے جب کہ میرے ساتھ کام کرنیوالی اداکارائیں بیس برس یا اس سے کم کی ہوتی ہیں تومیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کاخاص خیال رکھتا ہوں کہ ان کوکسی بھی لمحہ یہ محسوس نہ ہوکہ وہ کسی سپراسٹار کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ اس طرح سے وہ انڈرپریشر بھی ہو سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اکشے کمارنے بتایاکہ پاکستان میں میرے چاہنے والوںکی بڑی تعداد موجود ہے اورمیری بہت سی فلموں نے پاکستان میں اچھا بزنس بھی کیا ہے۔ میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکا ہوں اوراس دوران جوچاہت ، پیار ملا وہ کبھی نہیںبھلا سکتا۔