انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلیے معیار کو اپنانا ہوگا زیبا بختیار

بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں ماضی کا حصہ بن چکیں، لوگ اصلاحی فلم دیکھنا چاہتے ہیں، اداکارہ


INP October 24, 2013
آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں، زیبا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا۔

پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں' میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں۔



اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں