بن قاسم ٹاؤن میں ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان کے دفتر کا افتتاح

ادارے کے توسط سے بلا تفریق سے فلاحی کام کیے جاٸیں گے، چیٸرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان


Numainda Express November 17, 2019
ماما کریم بخش ایچ آر آٸی ایف پی بن قاسم ٹاؤن صدر منتخب فوٹو: ایکسپریس

ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان کے چیٸرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے ایچ آر آٸی ایف پی بن قاسم ٹاؤن کے دفتر کا افتتاح کردیا۔

ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان کے چیٸرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے ایچ آر آٸی ایف پی بن قاسم ٹاؤن کے دفتر کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹاؤن کے لیے مقرر کردہ باڈی ممبران ، معززین علاقہ اور فورم ارکان کے علاوہ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہباز انور، واٸس چیٸرمین راؤ محمدعدنان، جواٸنٹ سیکریٹری سہیل عارف، صوباٸی صدر قمررحمانی، جوائنٹ سیکریٹری کراچی ڈویژن محمد کامل سولنگی، سلمان احمد خان، صورت عالم اور الصمد ویلفیٸر کے وفد نے شرکت کی۔ ماما کریم بخش کو بن قاسم ٹاٶن کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔

چیٸرمین ڈاکٹرسندھیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اس ادارے کے قیام سے علاقے میں مؤثر انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی تفریق سے بالاتر ہوکر کام کیے جاٸیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔