نئے سال کے موقع پرسینماؤں پر پاکستانی فلموں کا راج ہوگا سنگیتا

عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش اور کامیابی سے فلم انڈسٹری کی رونقین لوٹ آئی ہیں، ہدایتکارہ

جو خواب فلم انڈسٹری کے لوگوں نے پاکستانی فلموں کی بحالی اورکامیابی کے لیے دیکھا تھا اب اس کی تعبیر ملنا شروع ہوگئی ہے، سنگیتا فوٹو: فائل

ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش اور کامیابی سے فلم انڈسٹری کی رونقین لوٹ آئی ہیں۔

جو خواب فلم انڈسٹری کے لوگوں نے پاکستانی فلموں کی بحالی اورکامیابی کے لیے دیکھا تھا اب اس کی تعبیر ملنا شروع ہوگئی ہے۔




فلم انڈسٹری کے چند سنجیدہ افراد نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ پاکستانی سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلمیں ہی چلنی چاہیے اور آج ان کی یہ کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں ایک طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری اپنے ٹریک پر واپس آگئی ہے اور آنے والے دنوں اس میں مزید بہتری آئے گی آنے والا سال فلم انڈسٹری کی خوشحالی اور کامیابی کا سال ہوگا۔
Load Next Story