عمران خان کی پہچان یو ٹرن منافقت اور کٹھ پتلی ہے بلاول بھٹو زرداری

عمران خان 70 سال کے بوڑھے اور 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک November 18, 2019
میں نا لبرل، نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق ہوں، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نا لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں اور ایک سال سے سیاست میں ہوں.

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں، اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول خود کو لبرل کہتا ہے، وہ لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہے۔ بلاول بھٹو کی تھیوری سے تو آئن اسٹائن بھی گھبرا گیا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، آئن اسٹائن کی روح اس سے بھی زیادہ اس وقت تڑپ اٹھی ہو گی جب بلاول نے کہا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے زیادہ پانی آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔