گھارو بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد کا زرعی فارم پر حملہ ہاریوں کے گھرجلا دیے
گھریلو سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا، مکینوں نے بمشکل جانیں بچائیں، پولیس کے آنے پر مسلح افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار
گجو میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے زرعی فارم کے ہاریوں کے گھروں کو آگ لگادی، ہاریوں نے بھاگ کر جان بچائی۔
سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ کے پہنچ جانے پر مسلح افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجو کے نواح میں واقع سماجی شخصیت کے زرعی فارم پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ہاریوں کے مکانات کو آگ لگادی، آگ تیزی سے پھیل جانے کے باعث ہاریوں اور ان کے اہل خانہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں جبکہ گھروں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، یاد رہے کہ 10 روز قبل بھی مسلح افراد نے ان کے زرعی فارم اور فش فارم کو آگ لگادی تھی۔
مسلح افراد وہاں موجود ٹریکٹروں کو بھی آگ لگا رہے تھے کہ بروقت اطلاع پر سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی مسلح افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ فارم کے مالک عبدالکریم میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ بھتہ نہ دینے پر 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب دینو کاتیار اور اس کے ساتھیوں نے تیسری بار ان کے فارم پر حملہ کیا ہے اور مقدمات درج کرانے کے باوجود پولیس اس کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔