ڈیفنس میں ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیٹے نے خود کشی کر لی

متوفی اقرا یونیورسٹی میں بی بی اے کا طالب علم تھا،پستول نہیں ملا،پولیس


Staff Reporter October 24, 2013
ایس ایس پی کلفٹن منیر احمد شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی اقرا یونیورسٹی میں بی بی اے کا طالب علم تھا اور ان دنوں اس کے امتحانات ہو رہے تھے۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں واقع رہائشی فلیٹ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود کالا پل کے قریب واقع رہائشی فلیٹ ڈیفنس گارڈن کے بلاک 7اور فلیٹ نمبر ون میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، ایس ایچ او چوہدری ارشاد نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت25 سالہ اسد ولد مسعود اختر کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول کے والد مسعود اختر ریٹائرڈ میجر ہیں۔



ایس ایس پی کلفٹن منیر احمد شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی اقرا یونیورسٹی میں بی بی اے کا طالب علم تھا اور ان دنوں اس کے امتحانات ہو رہے تھے، متوفی کے والد کا کہنا ہے اسد کے پاس امتحانات کلیئر کرنے کا آخری موقع تھا ، آج متوفی کے دوستوں اور ہم جماعتوںسے ملاقات کرکے معلومات حاصل کریگی،خود کشی میں استعمال اسلحہ نہیں ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں