اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی وزیر منصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ

خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنایا جائے گا


ویب ڈیسک November 18, 2019
خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں وزرا کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔