دنیا میں صرف ایک جگہ موجود شفا بخش اور خوشبودار گوند کا حامل درخت

یونانی جزیرے شیوس میں ماسٹک درخت کی گوند خوشبو اور طبی مقاصد کی وجہ سے بہت قیمتی تصور کی جاتی ہے

یونان کے جزیرے پر ایک قسم کے درخت ماسٹک کی خوشبودار اور شفابخش گوند صرف اسی علاقے میں پائی جاتی ہے (فوٹو: سی این این)

یونان کے جزیرے پر ایک نایاب درخت پایا جاتا ہے جس کی گوند (ریزن) دنیا میں بہت قیمتی سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ اپنی دلفریب خوشبو اور ادویاتی اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مشہور ہے۔

جزیرے پر 24 کے قریب دیہاتوں میں ماسٹک درخت بکثرت اگتے ہیں لیکن قدرت کا کمال دیکھئے کہ گوند خارج کرنے والا Pistacia lentiscus کا درخت جزیرے کے صرف جنوبی حصے میں ہی اگتا ہے۔

اس تاریخی درخت کی گوند سے رومیوں نے اپنے دانت ملے، پانچویں صدی کے مؤرخ ہیروڈوٹس نے اس کا احوال لکھا اور سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی اسے اپنے ساتھ ترکی لے گئے۔




ماسٹک درخت کی گوند کو لاتعداد بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے گوند کی دولت لوٹنے کے لiے یہاں حملے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے یہاں کے لوگوں نے قلعے نما حفاظتی دیواریں بھی تعمیر کیں جو آج بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔



اسے حاصل کرنے کے لیے درخت کے تنوں پر چیرے لگائے جاتے ہیں اور ان سے گوند رس کر نیچے گرتی رہتی ہے جسے سکھا کر ٹھوس ڈلے بنائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ سیاح صرف ان درختوں کو دیکھنے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔

Load Next Story