’جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا ہے‘ وزیراعظم کی بلاول پر تنقید تقریب زعفران زار

بلاول کے بیان پر آئن اسٹائن کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک November 18, 2019
بلاول کے بیان پر آئن اسٹائن کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے دوران تقریب بلاول کی نقل اتارتے ہوئے دو جملے ادا کیے جس پر محفل زعفران زار بن گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روز کی چھٹی کے بعد واپس آتے ہی اپوزیشن پر پھٹ پڑے، وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کے بعد اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ پڑھیں: عدلیہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے، وزیراعظم

جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ایک ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا، شہباز شریف کو ہالی ووڈ فلموں کا اداکار اور منڈیلا بننے کا خواہش مند کہا وہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے سائنس دان گھبرا گئے ہیں بلاول جو تھیوری لے کر آیا ہے، آئن آسٹائن بھی گبھرا گئے اور ان کی روح تڑپ رہی ہے۔ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے انداز کلام کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ 'جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا اور زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پہچان یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم کے اس انداز پر ہال میں موجود تمام افراد قہقہے لگانے لگے اور محفل زعفران زار بن گئی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھی احتجاج کے دوران مولانا کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہا وہ خود کو لبرل کہتا ہے جب کہ وہ لبرل نہیں 'لٹرلی کرپٹ' ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں