وفاق میں ہماری حکومت ہوتی توڈرون طیارے گرادیتے پرویز خٹک

ملک سے دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا واحد حل طالبان سے مذاکرات ہیں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، پرویز خٹک


Staff Reporter October 24, 2013
ملک سے دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا واحد حل طالبان سے مذاکرات ہیں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، پرویز خٹک فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اگر وفاق میں ہماری حکومت ہوتی توڈرون طیارے گرادیتےوفاقی حکومت اگر طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بھرپور مدد کریں گے ۔

ملک سے دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا واحد حل طالبان سے مذاکرات ہیں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور سے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بعض چھپے ہوئے عناصر پاکستان میں امن نہیں چاہتے ہیں اس لیے وہ دھماکے کراتے ہیں اور ملک میں بدامنی پھیلاتے ہیں۔

ہم دہشت گردی کے خلاف گزشتہ 10سال جنگ لڑرہے ہیں اور اس جنگ کا کیا نتیجہ نکلا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ وفاق میں بیٹھ کر باتیں کرنے والے بتائیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے جو نقصانات ہوئے ہیں ،اس کے نتائج کیا ہیں ؟ ۔پرویز خٹک نے کہا کہ پوری قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا سے اچھی توقعات ہیں ،طالبان سے مذاکرات ہوئے تو امریکا کو بھی ہماری بات تسلیم کرنی ہوگی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں