کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل خلاف ورزیاں خطرناک ہیں دفتر خارجہ

کشیدگی میں اضافہ اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنیکی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، دفتر خارجہ


APP October 24, 2013
کشیدگی میں اضافہ اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنیکی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں افسوسناک اور خطرناک ہیں۔

جن سے کشیدگی میں مزید اضافہ اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلیے کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے نزدیک پخلیان، چیرار، ہرپال اور چرواہ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ شہری آبادی پر اندھا دھند گولہ باری اور 27 پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے سے 2 شہری اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ 26 دیگر شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا موثر جواب دیا جس کے باعث بھارتی فورسز کو مزید جارحیت کی ہمت نہ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |