پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ      

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائے گا


ویب ڈیسک November 19, 2019
وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں