یمن شادی سے قبل منگیتر سے مبینہ ملاقات 15 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا گیا

لڑکی کے والد پر اس جرم کاشبہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

لڑکی کے والد پر اس جرم کاشبہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

15 سالہ یمنی لڑکی کوشادی سے قبل اپنے منگیترکے ساتھ مبینہ ملاقات کرنے پرزندہ جلادیا گیا۔


یہ بات گزشتہ روزپولیس نے بتائی جبکہ اس کے والدپر اس جرم کاشبہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ پولیس نے اپنی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ استغاثہ 35 سالہ شخص پرملک کے شمالی صوبے تیزکے گاؤں شائبا میں اپنی بیٹی کوقتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کررہے ہیں۔ امریکا اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے بارے میں حکام پر دباؤ ڈالے جانے کے باوجود یمن میں بیٹیوں، بیویوں اور بہنوں کو خاندانی عزت ووقار کی بنیادپر قتل کیاجانا غیرمعمولی نہیں ہے۔
Load Next Story