نواز کیری ملاقات میں ڈرون حملے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا طاہر القادری

وزیراعظم 15 بڑے قوی اداروں کی نجکاری وامریکی منشا کے مطابق پالیسیوں پر آمادہ ہوگئے، طاہر القادری


Numainda Express October 24, 2013
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں، سربراہ عوامی تحریک، خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہاہے کہ اوباما سے ملاقات سے قبل جان کیری سے وزیر اعظم کی ملاقات میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ڈرون حملوںپر اتفاق کر لیا،مگرمیڈیا اورعوام کودھوکا دینے اورفیس سیونگ کیلیے حکومت ڈرون حملے بندکرنے کا واویلامچاتی رہے گی ،جان کیری سے ملاقات میں 15بڑے قومی اداروں کی نجکاری پر حکومت رضا مند ہوگئی ہے۔



پاکستان عوامی تحریک کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جان کیری سے ملاقات میں وزیراعظم نے تسلیم کر لیا کہ امریکی منشاکے مطابق پالیسیاں جاری رہیں گی،بیرونی طاقتوں کے دباؤ پر ایران کے ساتھ معاہدوں پر زورنہیں دیا جائے گا،طالبان کے وہ گروپ جوپروامریکاہیں سے مذاکرات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |